77th Independence Day
Read More
14 اگست 2024 77 واں یوم آزادی 💚🇵🇰
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین مظفرگڑھ میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز پر چم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عدنان احمد صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
خدیجہ بلاک اولڈ ہال میں جشن آذادی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پرنسپل محترمہ ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ صاحبہ ،قابل احترام اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی
طالبات نے تقریری مقابلہ ،ملی نغمہ اور ٹیبلو میں حصہ لیا پروجیکٹر پے قیام پاکستان کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی محترمہ پرنسپل صاحبہ ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ نے آزادی کی اہمیت اور ملک پاکستان کے حصول کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو مختصر اور جامع انداز میں بیان کیا
مسز قاریہ نادیہ صاحبہ نے پاکستان کے لئے امن وامان ،سلامتی اور بقا کی دعا کروائی
کیک کاٹنے کی رسم کے بعد پروگرام میں شریک تمام طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے
خواب تھا اقبال کا تعبیر پاکستان ہے
محنت اجداد کی تصویر پاکستان ہے
پاکستان ذندہ باد🇵🇰
مسز عافیہ بتول
اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس
Click on the photo to view.
Here are institute's Latest Events